یوکرین میں روس کے زیر قبضہ زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور سٹیشن کے قریبی علاقوں میں شدید گولہ باری
کیف: یوکرین میں روس کے زیر قبضہ زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور سٹیشن کے قریبی علاقوں میں شدید گولہ باری،یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے پلانٹ کے قریب واقع کچھ دیہات اور کمیونٹیز سنٹر پر پچھلے 24گھنٹوں سے جمعرات کی صبح تک ٹینکوں، مارٹروں، بیرلوں اور جیٹ آرٹلری سے بھاری گولہ باری کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ رات کو روسی افواج نے قریبی قصبے نیکوپول پر چار راکٹ داغے اور بھاری توپ خانے سے فائر کیے جس سے کم از کم 11 مکانات اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


