کراچی میں مردہ پائی جانے والی خاتون کو پولیس نے نشئی قرار دیکر کیس بند کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاﺅن میں مردہ پائی جانے والی خاتون کی موت سوالیہ نشان ہی بن کر رہ گئی ،پولیس نے کورنگی زمان ٹاﺅن سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی موت کی وجہ معلوم کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے قانونی ضابطے بھی نظر اندز کر دیے، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے خاتون کا پوسٹ مارٹم تک نہ کرایا گیا اور اسے نشئی قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش ورثا کے سپرد کی گئی اور کیس بند کردیا گیا، رخسانہ عرف عائشہ کی موت کی وجہ نامعلوم ہی رہی جبکہ خاتون کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹی اور اس کا شوہر عدنان نشہ کرتے تھے اور جیٹھ نے بیٹی اور اپنے بھائی دونوں کو گھر سے نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں