کوئٹہ میں سیلاب کے نقصانات، مختلف علاقوں میں سروے جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ شہر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے متعلق سروے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کی زیر نگرانی کوئٹہ شہر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ گزشتہ روز مجسٹریٹ سلمان علی کی سربراہی میں ٹیم نے شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں سروے کیا، جن میں کلی اسماعیل، کلی شبو، کلی بارات، کلی پائند خان، ہزارہ ٹاؤن شامل ہیں۔ حکومت بلوچستان کے احکامات کے مطابق سروے 20 ستمبر تک جاری رہے گا اور تمام متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کے دفتر نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں