کابل حکومت اور طالبان مل کر کام کریں،مائیک پومپیو

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اسپتال حملے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرعے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، افغان حکومت طالبان کے ساتھ مل کر معاملات کو سنبھالے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک میٹرنٹی ہوم اور صوبہ ننگر ہار میں ایک جنازے پر حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے کابل حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مل کر کام کرے۔ افغان طالبان نے دونوں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں گھنانے جرائم قرار دیا۔ پومپیو نے کہا کہ جب تک تشدد میں کمی نہیں آتی، کسی سیاسی حل تک پہنچنا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں