تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب بھگ ایریا میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ایک زمباد گاڑی پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے لوگوں کو طبی امداد دینے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں انہیں بنیادی طبی ضروریات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔