امریکی سیاستدان نے کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کوقتل کردیا
لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) لاس ویگاس پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک سیاستدان کو جوا خانے سے گرفتار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص ایک ایسا سیاستدان ہے جو ایک صحافی کی تحقیقاتی رپورٹس سے تنگ آیا ہوا تھا ۔اس لیے اس نے مبینہ طور پر رپورٹر کو قتل کر دیا ہے۔ مقتول صحافی جیف جرمن لاس ویگاس ریویو نامی جریدے کے لیے تحقیقاتی رپورٹس کی ایک سیریز پر کام کر رہا تھا۔ جن کا موضوع کلارک کاونٹی کے پبلک ایڈمنسٹریٹر اور رابرٹ ٹیلیس کی غلط کاریوں سے متعلق تھا ۔اخبار کا کہنا ہے کہ 69 سالہ جیف جرمن ہفتے کے روز اپنے گھر کے باہر مردہ حالت میں ملا ، قتل کا یہ واقعہ دو ستمبر کو پیش آیا ہے۔ جیف جرمن کو چاقو سے کئی وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔پولیس کی طرف سے ابھی تک گرفتار کیے گئے شخص کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ تاہم ریویو جرنل نے اس شخص کا نام ٹیلیس بتایا ہے۔ کلارک کاونٹی جیل کے ریکارڈ کے مطابق ٹیلیس کو ایک قتل کی کھلی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔


