جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، عمران خان کا جے آئی ٹی کو بیان

اسلام آباد(انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نےدہشت گردی کے مقدمے میں اپنا بیان وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو جمع کرادیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا ہے کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی ، میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشارپھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں