چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، فرینڈز آف چائناف
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چائنا فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور فرینڈز آف چائنا فورم کے مشترکہ تعاون سے فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزد خان کاسی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ پیک کی امداد تقسیم کی، سیلاب ریلیف مہم کے تحت ضلع قلات، کوئٹہ شہر ہنہ اڑک، کلی ناصران، اسمنگلی، سریاب میں فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزید کاسی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایک سچا ساتھی اور ضرورت مند دوست ثابت کیا ہے اور چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو یا کتنی ہی بڑی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دیا ہے۔ ہمارے چینی بھائی اور بہنیں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں جب بھی ہمارے لوگوں کو ضرورت پڑی، چین اس دکھ اور مشکلات کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے جن کا پاکستان اس سیلاب کی وجہ سے سامنا کررہا ہے۔ بہت سی چینی تنظیموں اور چینی حکومت نے ہمارے لوگوں کی اس شدید ضرورت کے وقت بہت زیادہ مدد فراہم کی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے ہم چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی بہترین اور بروقت مدد نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی مشکل ترین وقت میں مدد کرکے پاکستانی قوم کے دل جیتے ہیں۔


