جیکب آباد، دیرینہ دشمنی کے تنازعہ پر دو سگے بھائی قتل، ملزمان فرار
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں دیرینہ دشمنی کے تنازعہ پر دو سگے بھائی قتل۔ جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گورشانی لاڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ حدود کی آباد پولیس کے مطابق گوٹھ عارب ماچھی کے رہائشی دو سگے بھائی 25سالہ گل شیر اور 22سالہ دل شیر عیسانی موٹر سائیکل پرجیکب آباد شہر کی جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی، آخری اطلاعات تک حدود کے تھانہ پر مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے دیرینہ تنازعے کی بنا پر پیش آیا ہے۔


