لکی مروت، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 4مشتبہ افراد ہلاک
پشاور(انتخاب نیوز)لکی مروت میں پولیس اور کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افرادکو ہلاک کر دیا۔ لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کیا گیا جہاں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک ہوا جس میں 4مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ، مشتبہ افرادسے خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔
Load/Hide Comments


