ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی
اسلام آباد:ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک سے لیے گئے زرعی قرضہ کی شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر مقیم آبادی کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی گئی،متعدد سرکاری اداروں نے ضمنی گرانٹس کی سمریوں کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے ایل این جی کی سیل پرائس پر پالیسی گائیڈ لائنز اور ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کی شرح سے متعلق سمریاں مؤخر کر دیں۔
Load/Hide Comments