تہران نے یمن اور لبنان میں فوجی صنعتیں بنانا شروع کر دیں، اسرائیلی وزیر دفاع
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران پر شام میں فوجی ٹھکانوں کو میزائل فیکٹریوں میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے یمن اور لبنان میں فوجی صنعتیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گینٹز نے کہا کہ شامی فوجی تنصیبات لبنانی حزب اللہ اور خطے میں موجود دیگر ایرانی دھڑوں کے لیے درست رہنمائی والے میزائل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حال ہی میں یمن اور لبنان میں بھی جدید صنعتوں کی تعمیر شروع کی ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اسے روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مغربی شام کے شہر مصیاف کے قریب سائنسی تحقیقی مرکز سمیت یہ مقامات "خطے اور اسرائیل کے لیے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔
Load/Hide Comments


