وزیر اعلی سندھ کا چینی اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد: چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علی سندھ کو طلب کرلیا ہے تاہم ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنے خط میں اس اقدام کو کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے طلب کیا تاہم انہوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں لکھا ہے کہ ٹی او آرز کے تحت کمیشن وزیرا اعلی کو طلب نہیں کرسکتا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی طلبی کی درخواست کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کی نفی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کمیشن کے سامنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں