امریکا، بوسٹن کی یونیورسٹی میں پارسل بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن کی یونیورسٹی میں پارسل بم کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد پر مشتمل پیکٹ کھولنے کے دوران دھماکا ہوا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق یونیورسٹی کے عملے سے ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پارسل بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں، دھماکے کے بعد یونیورسٹی کے 6 بلاکس میں شام کی کلاسیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں