افغان حکومت کا مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار کردیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھا تھا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔ اب افغان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار کیا ہے۔ طالبان اور افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جیش محمدکے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں، وہ پاکستان میں ہی ہیں۔
Load/Hide Comments


