خیبر، ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

خیبر (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے گودر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو ئے۔فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 1 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اسی چیک پوسٹ پر ایک ماہ قبل بھی تخریب کار حملے سے 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں