دنیا بھر میں 2 لاکھ 98 ہزار اموات، امریکا میں کورونا مزید ایک ہزار 772 زندگیاں نگل گیا

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 174 ہو گئی، امریکا میں مزید ایک ہزار 772 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برازیل میں مزید 754 اور برطانیہ میں 494 اموات ہوئیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے ہو سکتا ہے کہ کووڈ 19 کبھی بھی ختم نہ ہو۔مہلک وائرس نے کرہ ارض کو جکڑ رکھا ہے، امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ہی ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاؤچی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دونوں طرف کی سیاست کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فاؤچی نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں جلد بازی میں ختم کیں تو یہ موت کو دعوت دینے کے برابر ہو گا۔ لاس اینجلس کے ساحل عوام کے لیے کھول دیے گئے۔ انتظامیہ نے کہا ہے لوگ ماسک پہنیں، چلتے پھرتے رہیں اور ریت پر نہ بیٹھیں۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کووڈ 19 کبھی بھی ختم نہ ہو، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ایمرجنسی نے کہا ایچ آئی وی کا وائرس بھی ختم نہیں ہوا مگر ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ پابندیاں نرم ہونے کیباعث وبا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 754 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 13 ہزار 240 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 494 اموات ہوئیں، تعداد 33 ہزار 186 ہو گئی میکسیکو میں مزید 353، اٹلی میں 195، اسپین میں 184، بھارت میں 136، کینیڈا میں 133 اور ترکی میں 58 اموات ہوئیں۔ یورپی یونین نے سرحدوں پر بتدریج کنٹرول ہٹانے کی تجویز دی ہے تاکہ سیاحت کی صنعت کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں