کوئٹہ , منشیات کے عادی افراد شہر میں پھیل گئے ،ہزارگنجی ٹرک اڈے کو اپنا مسکن بنا لیا
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سٹی نالے کے منشیات کے عادی افراد شہر میں پھیل گئے ،منشیات کے عادی افراد نے جگہ جگہ بلخصوص ہزارگنجی ٹرک اڈے کو اپنا مسکن بنا لیاہے ،عوامی حلقوں نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں جہاں ایک طرف چوری وڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول نہیں ہورہی دوسری طرف منشیات کے عادی افراد نے شہر بھر کو سرپر اٹھا لیاہے ہزارگنجی جو بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے کو منشیات کے عادی افراد نے اپنا مسکن بنالیاہے حکومت بلوچستان اور پولیس حکام فوری طورپر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر میںداخل کرائیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کاسٹی نالہ جو پہلے منشیات فروشوں ومنشیات کے عادی افراد کا مسکن تھا پولیس وسی ٹی ڈی کے آپریشن کے بعد نالے کو خالی کرالیاگیا جس کے بعد منشیات کے عادی افراد شہر بھر میں پھیل گئے جگہ جگہ چند افراد بیٹھے منشیات استعمال کرتے ہوئے نظرآئیںگے ،بلوچستان کے صنعتی زون ہزارگنجی کے ٹرک اڈے کو منشیات کے عادی افراد نے اپنا مسکن بنالیا جہاں انہوں نے سٹی نالے کے طرز پر قیام گاہیں آباد کیں ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ سینکڑوں افراد ٹرک اڈے کے ساتھ نالے میں بیٹھے منشیات استعمال کرتے نظرآئیںگے ،عوامی حلقوں نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں جہاں ایک طرف چوری وڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول نہیں ہورہی دوسری طرف منشیات کے عادی افراد نے شہر بھر کو سرپر اٹھا لیاہے ہزارگنجی جیسا علاقہ جو بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے کو منشیات کے عادی افراد نے اپنا مسکن بنالیاہے اگر منشیات کے عادی افراد یوں ہی شہر میں پھیل گئے تو نہ صرف منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوگا بلکہ بچے بھی اس کے استعمال میں پڑ جائیںگے گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بچے سگریٹ پیتے نظرآئے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور پولیس حکام فوری طورپر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر میںداخل کرائیں تاکہ نہ صرف شہر کو صاف کیاجاسکے بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بناسکے۔


