ایرانی صدر نے امریکی صدر سے ملاقات امکان کو مسترد کر دیا
تہران : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر بائیڈن سے ون ٹو ون ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے بلاواسطہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، میری نظر میں بائیڈن اور ٹرمپ حکومت میں کوئی فرق نہیں ۔امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ں خةٓ میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی ملاقات ہوگی، مجھے یقین ہے کہ ایسی ملاقات یا گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ان کی نظر میں بائیڈن حکومت اور ان سے پہلے ٹرمپ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، نئی امریکی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ ٹرمپ حکومت سے مختلف ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں ہمیں یہی کہا ہے لیکن حقیقت میں ہمیں ایسی کوئی تبدیلی نظرنہیں آئی۔
Load/Hide Comments


