بادینی بارڈر و دیگر کی فعالیت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، صادق سنجرانی
اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بادینی بارڈر و دیگر کی فعالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تجارت سے وابستہ افراد کے لئے سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہیں، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لئے ہما رے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سابق نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ اور سیف اللہ کا کڑ سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ملاقات کے دوران حا جی اختر کا کڑ اور سیف اللہ کا کڑنے چیئر مین سینیٹ کی تو جہ با دینی بزنس گیٹ وے اور دیگر سے متعلق مبذول کرا تے ہو ئے کہا کہ ہمسائیہ مما لک کے ساتھ بزنس گیٹ ویز کی فعا لی سے تجا رتی سر گر میوں میں اضا فہ ہو گا بلکہ اس سے بے روزگا ری میں کمی اورمقامی افراد کو با عزت روزگا ر کے موقع میسر آ ئیں گے،انہوں نے صو بے میں حالیہ سیلا بی صورتحال سے متعلق بھی گفت و شنید کی۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ تجا رت کے فروغ اور بے روزگا ری کے خاتمہ کے لئے ان کی کا وشیں جا ری رہیں گی بلکہ با دینی بزنس گیٹ وے و دیگر کے لئے بھی اقدامات کا سلسلہ جا ری رہے گا، انہوں نے کہا کہ تجا رت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں بلکہ اس کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کامرس اینڈا نڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبران کا صو بے میں قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے روز اول سے ہی اہم کردار رہا ہے ان کے دروازے تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔


