لورا لائی،مفرور ملزمان کی فائرنگ ،لیویزاہلکار جاں بحق،1زخمی
لورا لائی(انتخاب نیوز)لورا لائی کے علاقے کلی برڈ میں لیویز فورس پر ملزمان کی فائرنگ سے رسالدار جاں بحق اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لورا لائی میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران لیویز فورس کو مزاحمت کا سامناکرنا پڑا، کاروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے رسالدار جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہچھاپےکے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک سپای بھی زخمی ہوا ہے، صورتحا ل کے پیش نظر اضافی نفری کو بھی طلب کرلیاگیا ہے، ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


