بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ، مکران، نوکنڈی، لورالائی (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جا ںبحق۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب مل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے خلیل احمد نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ دریں اثناءمکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 1زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیونی سے کراچی جانے والی گاڑی مکران کو سٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شرافی گوٹھ کراچی کا رہائشی محمد علی ولد محمد رحیم موقع پر جاں بحق جبکہ جیونی کا رہائشی مبین شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ ہیں جنھیں فوری طور پر آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناءماشکیل بگ ایریا میں گاڑی الٹ گئی دو افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح گاڑی نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان بگ ایریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مقبول احمد اور غلام فاروق جاں بحق جبکہ حافظ سیف الرحمن ،مختیار احمد ،حاجی میر اور یاسر زخمی ہو گئے ۔ لیو یز کے مطابق گاڑی میں سوار افراد ماشکیل سے سوراب تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثناءلو رالائی میں فائرنگ سے لیویز رسالدار جاں بحق، 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بدھ کو رسالدار میجر لیویز فورس ضلع لورالائی سردار عبداللطیف جوگیزئی، ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی کی تحصیل میختر کے علاقہ زڑہ براڈ میں کارروائی کے لئے جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے لیویز کی گاڑی پر اندھا دھند پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود رسالدار میجر سردار عبداللطیف جوگیزئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار نائب رسالدار حاجی خیرادین حمزازئی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ قاہر خان اور لیویز سپاہی زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں