جمرود،ڈی سی اور ایم ایس ہسپتال عالمگیر نا اہلی کی وجہ سے کرونا کنٹرول سے باہر

جمرود: ڈی سی اور ایم ایس ہسپتال عالمگیر اور ڈی پی او کی نا اہلی کی وجہ سے کرونا کنٹرول سے باہر اطلاعات کے مطابق جمرود میں کورونا کے مسلسل کیسیز کے ذمہ دار سول ہسپتال جمرود کے ایم ایس عالمگیر و ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر اور ڈی پی او محمد اقبال ہیں ڈائریکٹر ہیلتھ قبائلی اضلاع ڈاکٹر نیاز کا بڑا انکشاف ڈاکٹر نیاز نے رابط پر بتایا کہ جمرود ہسپتال میں کرونا ڈی سی اور ایم ایس ہسپتال عالمگیر اور ڈی پی او کی نا اہلی کی وجہ سے کنٹرول سے باہر ہو گیا تمام سٹاف میں کرونا پایا جاتا ہے ڈی سی نے کرونا کے مریض یہاں داخل کروائیں اور ان کو سیکورٹی نہیں دی اور وہ کھلے عام اسپتال میں گھومتے پھرتے تھے اس وجہ سے کرونا پھیل گیا اب ہم جمرود ہسپتال کو بند کر رہے ہیں تاکہ مزید لوگ کرونا سے بچ سکیں کیونکہ ہسپتال سٹاف کی وجہ سے پرائیوٹ لوگوں کو منتقل رہا ہے عوام کو بھی خبردار کیا جا رہا ہے کہ جمرود سیول ہسپتال جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے بارے میں چیف سیکرٹری کو بھی اگاہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں