بل گیٹس فاﺅنڈیشن کا صحت اور ترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کےلئے1 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے خاص طور پر 2030تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کےلئے 91کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں