ترکیہ سے ایک اور ٹرین امدادی سامان لیکر تفتان پہنچ گئی

چاغی (انتخاب نیوز) ترکیہ سے ایک اور ٹرین امدادی سامان لیکر تفتان پہنچ گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ترکیہ سے ایک اور ٹرین 24 بوگیوں پر مشتمل سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر تفتان بارڈر پہنچ گئی ہے سامان دالبندین اسٹیشن لاکر اتار ا جائےگا بعد میں بائی روڈ اندرون ملک روانہ کردیا جائے گا اب تک چار ٹرینوں پر مشتمل 89 بوگیاں امدادی سامان پاکستان پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں