عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات پولیس اہلکار عوام کیلئے درد سر بن گئے
کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان میں اہلکاروں کی اجارہ داری، عرصہ دراز سے ایک ہی تھانے میں تعینات اہلکار عوام کیلئے درد سر اور جرائم پیشہ افراد کیلئے جرائم کا ٹوکن بن گئے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تھانوں میں پولیس اہلکار کئی کئی سال سے ایک ہی تھانے، ایک ہی ڈویژن میں تعینات ہیں، پولیس ملازمین علاقے سے اور وہاں موجود جرائم پیشہ افراد سے مکمل باخبر ہیں، جنہوں نے منشیات فروشی، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث افراد سے گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث جرائم کا نا تھم سکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی بناکر ایسے پولیس اہلکاروں سے تھانوں کی جان چھڑائی جائے اور ان پولیس ملازمین کو تھانہ بدر کیا جائے تاکہ جرائم تھم سکیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اہلکاروں کو کک آﺅٹ کرکے قانون کے تحت ان کو محدود مدت تک جائے تعیناتی دی جائے، وقتاً فوقتاً انکی پوسٹنگ دوسرے تھانوں میں پوسٹنگ کی جائے۔


