ریزرو فوجیوں کی طلبی کیخلاف روس میں احتجاج، سینکڑوں افراد گرفتار
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی پولیس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ریزرو فوجیوں کی طلبی کے خلاف پرامن مظاہروں کو منتشر کر دیا۔ملک بھر میں مظاہروں کے دوران کچھ کم عمرلڑکوں سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسیوں کو خبردار کیا کہ ان کا صدر جان بوجھ کرشہریوں کو ان کی موت کے لیے بھیج رہا ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تقریبا 750افراد کو حراست میں لیا ہے، روسی دارالحکومت ماسکو میں 370سے زائد اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 150کے قریب افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


