نیب فوری شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈلوائے، علی زیدی


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نیب سیدرخواست ہے شہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈلوائے۔ ایک انٹرویومیں علی زیدی نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، نیب سیدرخواست ہے شہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈلوائے، میری اپیل ہے ای سی ایل کیلئے نیب سمری بھیجے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف تو کورونا سے لڑنے آئے تھے مگر کمرے سے باہر نہیں نکلتے، شہبازشریف کورونا کے خلاف کچھ تو کریں تاکہ عوام کو نظر آئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سنے گی تو وہ ضرور اسمبلی آئیں گے، ہمیں اسمبلی میں بیٹھ کر لیکچر دیتے ہیں لیکن ہماری باری پر اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔علی زیدی نے بتایا کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی بلکہ لوگوں کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن نرم کیا اب لوگ خودبھی احتیاط کریں اور ایس اوپیز پر مکمل عملدر آمد کریں۔
Load/Hide Comments