جنوبی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ، تخریب کار ہلاک، دو اہلکار جاں بحق

پشاور (انتخاب نیوز) جنوبی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر تخریب کاروں کا حملہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر تخریب کاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ تخریب کاروں کی جانب سے اعظم ورسک میں ملٹری جیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کی جانب سے تخریب کاروں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک تخریب کار ہلاک ہوگیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے دو اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں