کیڈٹ کالجز مسودہ قانون میں مزید ترمیم کی جائےگی، قائمہ کمیٹی برائے تعلیم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چےئرمین عبدالواحد صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اراکین اسمبلی بشریٰ رند، نصر اللہ زیرے، شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کیڈٹ کالجز مسودہ قانون 2022ءکا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ قانون میں مزید ترامیم کی ضرورت ہے جن کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی ایک اور نشست رکھی جائےگی جس میں قانون کو حتمی شکل دیتے ہوئے منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائےگا۔
Load/Hide Comments


