کورونا وائرس، غفلت برتنے پر عدالت کے 5ملازم معطل


کوئٹہ:عدالت عالیہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی حفاظتی و احتیاطی تدابیر میں لاپروائی برتنے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق محمد سلیم خان کورٹ اسسٹنٹ، محمد اسلم پرسنل اسسٹنٹ، عصمت اللہ اور علی مدد دفتری اور ولی محمد نائب قاصد کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments