کوئٹہ اور مستونگ میں رہائشی اسکیموں میں عوام سے کروڑوں روپے لوٹے گئے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ ،مستونگ میں ایسے اسکیمات موجود ہیں جنہوں نے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے ،چیئرمین کیو ڈی اے کو طلب کرکے معلومات لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے اسکیم مالکان نے غریب عوام سے اربوں روپے لوٹ لئے لیکن انکے اسکیمات مکمل نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے ،ان اسکیموں میں بحریہ کاسی ٹاﺅن بھی ہے جنہوں نے نواں کلی ،ائیر پورٹ روڈ ،نوحصار میں اسکیم شروع کئے لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں جس پر قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی بہت سے لوگوں نے اس حوالے سے شکایت کی ہے کہ چیئرمین کیو ڈی اے کو ریکارڈ سمیت اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں