مشترکہ سیاسی عمل و کوششوں سے جیونی میں پارٹی کو فعال و متحرک کریں گے، ڈاکٹر مالک

تربت (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سابقہ چیرمین میونسپل کمیٹی جیونی منظور بلوچ، سابقہ تحصیل صدر ہارون ساحر، سابقہ جنرل کونسلر بابا مقصود۔ ماسٹر الہی بخش صاحب اور صابر بلوچ کی تفصلی ملاقات اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ریجنل سکریٹری واجہ ابوالحسن، واجہ نثار بزنجو بھی موجود تھے۔ تنظیمی و سیاسی مسائل پر گفتگو ہوئی اور گوادر اور خصوصا جیونی میں پارٹی کو مشترکہ طور پر فعال و متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ جیونی میں نیشنل پارٹی کی مضبوط اور متحرک تنظیم رہی ہیے لیکن چند مسائل و مشکلات کے پیش نظر تنظیمی مسائل نے جنم لیا تھا جس سے پارٹی متاثر ہوا اب تمام سیاسی دوستوں کی مشترکہ سیاسی عمل و کوششوں سے بہت جلد پارٹی دوبارہ جیونی میں فعال و متحرک ہوگا پارٹی کے دوستوں کے درمیان تمام اختلافات ختم ہوگے ہیں اور سب نے ملکر مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نیشنل پارٹی کے دوستوں کی دور اندیشی اور سیاسی بالیدگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں