عمران کو نشان عبرت نہیں بنایا تو ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائیگا، مریم نواز

لاہور(انتخاب نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائےگا ،تکلیف دہ بات نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ فارن فنڈنگ فتنے نے پاکستان تقدیر سے کھیلا ہے، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے،22 کروڑ لوگوں کا ملک 4 سال نااہل، ناہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔بدھ کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے آڈیو لیک کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تکلیف دہ بات نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ فارن فنڈنگ فتنے نے پاکستان تقدیر سے کھیلا ہے، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے، تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عمران خان غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے، 22کروڑ کا ملک 4سال ایک نا اہل ناچار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی و خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے لوگوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیاکونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا ہے، وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے، اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا ہے تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم کو سمجھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں