کوئٹہ میں محکمہ اوقاف کی کئی ایکڑ زمین ہتھیانے کیلئے قبضہ مافیا سرگرم

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس، پشتون باغ کے قبرستان اور محکمہ اوقاف کی کئی ایکڑ زمین کیلئے ایک بار پھر قبضہ مافیا سرگرم ہوگئے ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر معاملے کانوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔کوئٹہ مغربی بائی پاس پشتون باغ بادیزئی ٹان کے قبرستان اور محکمہ اوقاف کی کئی ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا کا ایک بار پھر قبضہ شروع، یاد رہے کہ اس زمین کو دور دراز علاقوں جیسے پشتون باغ، خیزی چوک، شیخ ماندہ، خروٹ آباد وغیرہ وغیرہ سے میت لیکر دفن کیا جاتا ہے، چار دیواری نہ ہونے کیوجہ سے غضب کیا جاتا ہے، اسی طرح محکمہ اوقاف کی زمین جو سرکاری بھی ہے جسکے کچھ حصہ پر صوبائی حکومت کی طرف سے قرآن اکیڈمی تعمیر ہورہی ہے، باقی حصے پر قبضہ مافیا دیواریں بنوانا شروع کرچکی ہے، قبضہ مافیا کی وجہ سے علاقے میں فساد فتنہ اور نفرت پھیل جاتی ہے، لہٰذا صوبائی حکومت خود نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں