اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری طلباءاحتجاج اور جائزمطالبات کی حمایت کرتے ہیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکٹری اطلاعات نعیم طلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے۔کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مختص مخصوص نشستوں پر بھی طلباءو طالبات سے فیسز کی وصولی کی جارہی جوکہ اسکالرشپ سیٹیں تھی انہوں نے کہا کہ طلبا جن کو کلاسز اور لائیبریری میں ہونا چائیے تھا آج انہیں مجبور کیا گیا ہے کہ وہ روڈوں پر آئیں ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلباءسے اپنے حقوق کے لئیے پر امن احتجاج کا بھی حق چھین لیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پرامن احتجاج کرنے پر یونیورسٹی کے طلباء کے داخلے کینسل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا جوکہ ایک غیر سنجیدہ طلباء دشمن فیصلہ ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ اور وی سی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بلوچستان کے طلباء کے فیسز کے مسئلے کو حل کرے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کے نمائندوں سے بھی مطالبہ کہ وہ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرکے بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حل کے لئیے کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں