سپریم کورٹ نے سائفرکی تحقیق نہ کی توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے۔4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائےگا۔عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں۔اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں