کرسچن ہسپتال کا گزشتہ 20 سال کا آڈٹ کروا کر لوٹ مار کا حساب لیا جائے، ریاض مسیح

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈایو سیس آف کراچی و بلو چستان کے وائس چیئر مین ریاض مسیح نے کہا ہے کہ کلیسیا کے سینئر اراکین اور خواتین کے ساتھ بد تمیزی او ر انہیں شدید زخمی کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ،حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ کر سچن ہسپتال کا گزشتہ 20سالوں کا آڈٹ کرواکر انکی لوٹ مار کا حساب لیاجائے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پشپ فریڈ رک جان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اکتوبر 2021میں ہماری ڈایوسیس میں پشپ کے الیکشن ہو ئے تھے اور پشپ فریڈ رک جان بھا ری اکثریت سے پشپ منتخب ہوئے تھے پشپ فریڈ رک جان اکتوبر 2021سے تاحال ہما ری ڈایو سیس کے پشپ ہیں اور تمام ادارے ان کے ہی زیر سایہ کا م کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے مسیحی چرچز اور اداروں کی تر قی کے لئے پشپ فریڈ رک جان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کر سچن ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرسیڈرک جلا ل جوکہ کر سچن ہسپتال کے ایم ڈی تھے اپنی 65سال سروس مکمل کر نے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں انکی جگہ کر چی و بلو چستان ڈایو سیس کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے ڈاکٹر سڈنی ثناءاللہ بھر گڑی کو نیا ایم ڈی تعینات کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ 1اکتوبر کو جب پشپ اپنے پادریوں اور دیگر سینئر چرچ اراکین کے ہمراہ نئے ای ڈی کو چار ج دینے گئے تو اس وقت ہسپتال کے چند لوگوں جن میں عرفان سمیر وغیر نے ہما ری خواتین ، پادریوں اور دیگر ارکان پرحملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا زخمیوں میں ایس ایس پی ٹریفک پو لیس عر فان بشیر بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عرفان سمیر نے ہسپتال کو اپنی ذاتی جا گیر بنا یا ہو ا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں