طیارے میں بیٹھا مسافر نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمی

رنگون:میانمار میں مقامی پرواز کے دوران ایک گولی طیارے کو چیرتی ہوئی اندر بیٹھے ایک مسافر کو جا لگی جس سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔میانمار ناو کے مطابق اندرون ملک پرواز کے دوران طیارے میں ایک مسافر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔حکام کے مطابق گولی طیارے کے اس سمت سے داخل ہوئی جہاں مسافر بیٹھا ہوا تھا۔ گولی 27 سالہ نوجوان کے کان اور گردن کے درمیان لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں