ایرانی فوجی دستے مغربی بلوچستان میں داخل، دزاپ شہر اور اطراف میں فائرنگ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران اور کرمان سے سینکڑوں فوجی مغربی بلوچستان کی جانب روانہ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے بلوچستان کے لوگوں کو دبانے کے لیے تہران اور کرمان سے سینکڑوں فوجی مغربی بلوچستان کی جانب روانہ کردیے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سینکڑوں فوجی دستے مغربی بلوچستان میں خصوصاً شہر دزاپ زاہدان میں داخل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دزاپ اور اس شہر کے اطراف میں ایران کی حکومتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ آج بھی صبح تقریباً 5 بجے تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں