آئین کی خلاف ورزی، قادیانیوں کیخلاف کراچی کے دو تھانوں میں مقدمات درج

کراچی (انتخاب نیوز) قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی تبلیغی سرگرمیوں اور اپنے جماعت خانوں پر مساجد کی مشابہت اور کھلم کھلا شعائر اسلام کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کر لی، شہر کے دو تھا نوں میں قادیانیوں کے جماعت خانوں کی مسا جد سے مشابہت کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ علامہ سید زمان علی جعفری کے مقرر کردہ نمائندے مولانا عبد القادر پٹیل نے تھانہ پریڈی میں درخواست دی کہ قادیانی آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جماعت خانوں پر شعائر اسلام کا استعمال کھلے عام کر رہے ہیں۔ لہذا انتظامیہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرے۔ لیکن بار بار کی یاد دہانی کے باوجود اور تمام متعلقہ افسران و اداروں سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی سنوائی نہ ہوئی جس پر ستمبر 2022ءمیں عدالت سے رجو ع کیا گیا ،معزز عدالت نے 22-Aکے مقدمے میں حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو FIRدرج کرنے کا حکم دیا۔ دوسری FIRجمشید کوارٹر تھانہ میں علامہ سید زمان علی جعفری کے مقرر کردہ نمائندے احمد عبد الخالق نے جمشید کوارٹر کے علاقے یادگار فش والی گلی میں موجود قادیانی جماعت خانے پر شعائر اسلام کے کھلے عام استعمال پر درج کروائی۔ اس موقع پر علامہ سید زمان علی جعفری نے تنظیمات اہلسنت و علمائے اکرام بالخصوص، مفتی محمد عابد مبارک، جماعت اہلسنت کے الطاف قادری، تحریک ختم نبوت موومنٹ عبداللہ نورانی، جماعت اہلسنت کے رفیق شاہ، سنی تحریک کے احمد بلال سلیم قادری، تحریک لبیک کراچی کے امیر اور ممبر صوبائی اسمبلی مفتی قاسم فخری اور دیگر ہم خیال سنی جماعتوں احباب کارکنان کے ساتھ ساتھ مدعیان کے وکلا، سید احتشام ایڈووکیٹ، منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ، فہیم ضیا اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قادیانیت کیخلاف ہر محاذ پر جہاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں