عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو بگاڑ دیا، فضل الرحمن

ملتان (انتخاب نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل ہے یہ کون ہوتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اس سے مشاورت کی جائے۔ جن لوگوں کی ایڑیاں گالوں سے بھی زیادہ نرم ہوں وہ احتجاج نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد کی زمین بہت گرم ہے اس پر پاو¿ں نہیں رکھ سکتے۔ رانا ثناءاللہ ان کا انتظار کر رہے ہیں یہ آئیں تو سہی۔ ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توثیق کا معاملہ کس نے کرنا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے۔ عمران خان غیر سنجیدہ اور پاگل ہے۔ اس آدمی کی کوئی اہمیت نہیں،اسے اہمیت نہیں دینی چاہئے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت سادہ ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو بگاڑ دیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان کا معاملہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں