یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں ‘ گورنر

کوئٹہ :قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن سیکٹر میں ہمیں دلیرانہ فیصلے کرنے ہونگے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں اساتذہ اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے، اس پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے آٹھویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری حفیظ جمالی، ایس ایم آئی ٹی کے ممبر عبدالصبور کاکڑ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی سمیت تمام سینٹ کے اراکین شریک تھے قائمقام گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی آف بلوچستان کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ سینٹ کا ایک اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری بھی ہے سردست وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن مشکل حالات میں یونیورسٹی کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے جو کاوشیں کر رہے ہیں ان میں ہم سب کو مخلصانہ مدد اور تعاون کرنا چاہیے قائمقام گورنر بلوچستان تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے درمیان مضبوط روابط برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر زور دیا گیایونیورسٹی آف بلوچستان کے آٹھویں سینٹ اجلاس کے شرکا کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ا

اپنا تبصرہ بھیجیں