سندھ میں کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، مرتضیٰ وہاب


سندھ :ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیشکار 11 مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 534مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 مریضوں کی اموات ہوئی ہے،جبکہ 71 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 35 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
Load/Hide Comments