داعش کا اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی افغانستان میں گرفتار

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مالکی داعش کے لیے مبینہ طور پر یوکرین، جرمنی اور اسپین سے مالی مدد حاصل کرتا تھااور داعش کے لیے نئی بھرتیاں بھی کرتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ذرائع نے داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ۔طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالمالک عرف مالکی کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس افغانستان نے گرفتار کیا ۔افغان طالبان کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم مالکی داعش کے لیے مبینہ طور پر یوکرین، جرمنی اور اسپین سے مالی مدد حاصل کرتا تھا۔طالبان ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملزم عبدالمالک عرف مالکی داعش کے لیے نئی بھرتیاں بھی کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں