بلوچستان کے عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے کو شاں ہے ،میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے کو شاں ہے ،بارڈر ٹریڈ کی بحالی ہو یاپھر اساتذہ اور محکمہ مواصلات کے ملازمین کی مستقلی حکومت نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرت کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کے روزگار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ملازمین کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ کی بحالی ہو یا اساتذہ اور محکمہ مواصلات کے ملازمین کی مستقلی ہم نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی عوامی مفاد ات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں