رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان ہے،ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں معیشت کی بحالی بتدریج ہوگی، اگلے مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.2فیصد تک جانے کا امکان ہے،ورلڈ بینک کے مطابق ابتدائی تخمینے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں غربت کی شرح 2.5سے 4فیصد پوائنٹس تک جاسکتی ہے،غربت کی اس شرح سے 58سے 90لاکھ افراد غربت کا شکارہو سکتے ہیں،ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک خطرات بھی زیادہ ہیں، پاکستان کو کرنٹ اکاﺅنٹ کے بڑے خسارے، بلند عوامی قرضوں کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور غریبوں پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے،ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں مالی سال 23میں افراط زر کی شرح تقریبا 23فیصد تک جانےکا امکان ہے، افراط زر کا یہ امکان سیلاب سے متعلقہ رکاوٹوں کی عکاسی کرتا ہے،ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ اپ ڈیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ مہنگائی غریبوں پر غیر متناسب اثر ڈالے گی جبکہ سیلاب،سخت زری پالیسی،بلند شرح مہنگائی،ناسازگار عالمی حالات کے سبب نمو دھیمی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں