انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع


اسلام آباد :جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے خواجہ انور مجید کا بیرونِ ملک علاج تجویز کر دیا۔عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتِ حال کے پیش نظر 78 سالہ مریض کو اسپتال میں رکھنا مناسب نہیں۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ انور مجید دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، امریکا یا برطانیہ علاج ممکن ہے، کراچی کے اسپتال سے میڈیکل رپورٹ حاصل کر کے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
Load/Hide Comments