سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے کے وفاقی احکامات پنجاب حکومت نے مسترد کردیے

لاہور (انتخاب نیوز) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیوکرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے تاہم پنجاب نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے۔ ذرائع حکومت پنجاب کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو جوابی مراسلے میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایات ہمیں بھیج دیں، ہم انکوائری کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں