کوئٹہ ہزارہ ٹاﺅن بم دھماکوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سول سیکرٹریٹ سے کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے رکن مبینہ طورپر علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاﺅن بم دھماکوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی، جس سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں